تازه خبریں

علامہ شبیر میثمی سے پاراچنار عمائدین و ملی یکجیتی کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات

علامہ شبیر میثمی سے پاراچنار عمائدین و ملی یکجیتی کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ صاحب کی اہم ملاقات موجودہ ملکی و پاراچنار کی حالیہ صورتحال ایئر ایمبولینس، زخمیوں کی پشاور آمد اور علاج معالجے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا،

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر مسلسل کوششوں کےحوالے سے وفود کو آگاہ بھی کیا آخر میں تمام مسائل و مشکلات کے سلسلے میں اجتماعی دعا بھی فرمائی، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود تھے.