تازه خبریں

علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

لاہور:

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا مفتی عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی مذہبی حالات اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں اور وحشیانہ بمباری کے خلاف پاکستانی مسلمانوں کو بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔