تازه خبریں

علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

اس رائ ی ل نے ظلم کی انتہاء کردی، یوم القدس فلسطینیوں اور بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، علامہ شبیرحسن میثمی

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی

اسلام آباد/راولپنڈی20فروری 2024ء (جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی ہدایت پر یوم القدس کے بھر پور انعقاد و تیاریوں کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت مرکزی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران و ذمہ داران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں مولانا فیاض حسین مطہری ،مولانا غلام قاسم جعفری ، مولانا سید وزیر حسین کاظمی ، سید محمد علی کاظمی ، محمد نیر اقبال ، تصور عباس ، حاجی ملک انتصار حیدر، سید حاکم بخاری ، آصف مغل ، سید محمود علی نقوی ، سید جابر شاہ ، سید نیر عباس نقوی ، شان مہد ی نے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیں ۔ اجلاس میں یوم القدس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو منظم کرنے کیلئے متفرق کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئمہ جمعہ جماعت تنظیمی احباب اور عوامی رابطہ مہم تیز کیا جائے اور یوم القدس کی تیاریوںو تشہیر میں کوئی کسی نہ چھوڑی جائے گی ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس رائی ل نے ظلم کی انتہاء کردی،ہم فلس طین یوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے ۔بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اس رائی لی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے،انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے