اسلام آباد : شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، اور علامہ فیاض حسین مطہری نے حجتہ الاسلام و المسلیمین علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی اور حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع حجتہ الاسلام والمسلیمین علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مذید اضافے کی دعا بھی فرمائی-


