نجف اشرف عراق
مورخہ 29 جنوری 2022 ء علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں مجلس نظارت ، مجلس عاملہ ، کابینہ اور مجلس مشاورت کے اراکین کے ساتھ ایک نشست ہوئی ۔
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے ملکی ، ملی اور قومی مسائل کے علاوہ دوسرے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سوالات کے جوابات دیئے ۔
آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین سماحۃ السید نسیم عباس نقوی صاحب نے دعا کی ۔



