جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ڈویژنل صدر ایس یو سی گلگت علامہ شیخ مرزا علی اور صوبائی وزیر پانی و بجلی محترم دیدارعلی کی قیادت میں خصوصی اور اہم دورے پر اسکردو پہنچ گیا ہے۔ اس اہم دورے کے دوران مذکورہ شخصیات بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری سمیت علماء کرام اورعمائدین و سیاسی راہنماوں سے ملاقاتوں کےعلاوہ صوبائی جعفریہ کونسل کے اہم اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے۔ صوبائی جعفریہ کونسل کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سےاسلامی تحریک پاکستان کی پالیسی پر تفصیلی غور و خوص کرکے انتخابی سفارشات مرتب کرکے مرکزی و صوبائی سیاسی کونسل کو پیش کی جائیں گی۔ جس کی بنیاد پر اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابی منشور و لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔