• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

علامہ شیخ مہدی نجفی انتہائی منجھے ہوئے اہل علم،متقی ،پرہیزگارعالم دین اور مجاہد انسان تھے، عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس۔  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے  بزرگ عالم دین اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ شیخ مہدی نجفی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل بلوچستان کے سابقہ صدر اور موجودہ سرپرست اعلی علامہ شیخ مہدی نجفی کی وفات حسرت آیات پر پوری ملت کو اور خاص کر قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں مرحوم انتہائی منجھے ہوئے اہل علم،متقی ،پرہیزگارعالم دین اور مجاہد انسان تھے – انہوں نےمزید کہا کہ علامہ مفتی جعفر حسین ،علامہ عارف الحسینی شہید اور علامہ سید ساجد نقوی کے ساتھ ملت کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کی جولائق تحسین ہے ہر دور میں اپنے اصولوں پر ڈٹ کر کام کیا قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں سینہ سپر ہو کر مشکلات کا مقابلہ کیا کسی ظالم کے سامنے نہ جھکے نہ بکے ۔اپنی قیادت کا ساتھ ڈٹ کر دیا کبھی پائے استقلال میں لغزش نہ آنے دی ان کی ساری زندگی مخلصانہ جدوجہد سے مرقع تھی- علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ان کا شمار قائد محترم علامہ ساجد نقوی کے دیرینہ مخلص ساتھیوں سے ہوتا تھا میرے ان کے ساتھ گذرے ہوئے لمحات یادگار ہیں ان سے شفقت اور محبت کے علاوہ کچھ نہ دیکھا ،ان کے ساتھ کوئٹہ میں کافی وقت گذرا ان کو کبھی اپنے سٹاف اور ساتھیوں پر غصےہوتے نہ دیکھا اخلاق حسنہ ان کی خصوصیت تھی جو شخص ان سے ملتا تھا ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا تھا اللہ تعالی ان کو غریق رحمت فرمائے اور محمد و آل محمد کی شفاعت نصیب فرمائے آمین-