قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ قائدِملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے معروف شخصیت ڈاکٹر علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر اُن کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تبارک و تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔