علامہ طالب جوہری عالم ، مفکر، بلند پایہ خطیب اور ہر دل عزیز شخصیت تھے ، علامہ ساجد نقوی
مرحوم ملک و ملت کا سرمایہ ، ادبی شخصیت کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ، سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار ، قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 22جون 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالم ، مفکر ،بلند پایہ خطیب و ادبی شخصیت علامہ طالب جوہری کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ ، افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمدمصطفی جوہر مرحوم جیسی بلند پایا علمی شخصیت کے چشم و چراغ ،ملک و ملت کی سرمایہ شخصیت اور تمام مکاتب فکر و مسالک کے مابین احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے علامہ طالب جوہری اپنے خطابات میں ہمیشہ اتحاد و امت کو ملحوظ خاطر رکھتے تھے اور ان کی دعوت و تبلیغ کے اسلوب کی بدولت تمام مکاتب فکر کی کثیرتعداد ان کی قرآنی تشریحات، خطابا ت اور علمی نکات سے مستفید ہوتی تھی ۔علامہ طالب جوہری مرحوم ملک و ملت کا سرمایہ تھے ان کی دینی ، علمی اور ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ایسے بلند پایہ خطیب اور مفکر کاخلاءبمشکل ہی پُر ہوگا، آخر میں انہوں نے مرحوم کے خانوادے اورتمام سوگواران سے دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سوگوار لمحات میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیںانہوںنے مرحوم کی کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کی بھی دعا کی ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت