تازه خبریں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی

علامہ عارف حسین واحدی کی باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد:شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ دھشتگردی کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ھے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ھے کہ دھشتگردی کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں یہ دھشتگرد اسلام اور ملکی استحکام کے دشمن ھیں اس دھماکے اور دیگر دھشتگردی کے واقعات کے عوامل اور ماسٹر مائنڈز کو پکڑا جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے-
علامہ عارف واحدی نے کہا جب بھی ملک میں سیاسی معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جاتے ھیں تو دھشتگرد فعال ھو جاتے ھیں ملکی سالیت اور امن و امان کو خطرے سے دوچار کرتے ھیں یہ ملک کے خلاف بڑی سازش ھے اس سازش کو نقش بر آب کرنے کے لئے ھمیں مِن حیثُ القوم ایک ھونا ھو گا ھر سازش کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم کرنا ھو گا ملک میں انتشار اور افتراق پھیلانے والے شدت پسند عناصر سے آھنی ھاٹھوں سے نمٹنا ھو گا-
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،راھنماؤں،کارکنوں اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ھیں –