تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کی شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدرعلامہ رمضان توقیر سے تعزیت اورمدرسہ باب النجف جاڑا کا دوره

جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے حاجی موره ڈیره اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدرعلامہ رمضان توقیر کے والد صاحب مرحوم کی تعزیت کی، اس موقع پرعلامہ عارف حسین واحدی نے تنظیمی کارکنان اور مومنین کے مختلف وفود بالخصوص جعفری نوجوانوں سے ملاقات اور گفتگو کی – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر کی سربراہی میں سے کثیر تعداد میں جعفری نوجوانوں نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سے خصوصی ملاقات اور تنظیمی ،اجتماعی اورملکی حالات پررہنمائی حاصل کی – علامہ عارف حسین واحدی نے علاقےکے بڑے مدرسہ باب النجف جاڑا کا دوره کیا اوربزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا سے ملاقات کی- شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے مدرسہ میں قیام کے دوران دور دراز علاقوں سے تشریف لائے ہوئے علما کرام اور تحصیل صدور سے ملاقات اور موجوده قومی مسائل پر تفصیلی گفتگوکی-آخر میں مدرسہ کے طلبا کرام نے علامہ عارف حسین واحدی  سے خصوصی علمی نشت کی،طلبا کرام کےساتھ علمی نشست میں علامہ عارف واحدی نے طلبا کو حالات حاضره اور اخلاقیات پر درس دیا-