تازه خبریں

علامہ عارف واحدی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات

علامہ عارف واحدی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات

علامہ عارف واحدی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات
اسلام آباد:علامہ عارف حسین واحدی کی رھائشگاہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے درمیان ایک نشست منعقد ھوئی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جناب سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے-جس میں عالمی اور ملکی حالات۔امت مسلمہ کے اتحاد ،ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال ھوا،تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ھوئے اتحاد امت کے لئے ایک سازش قرار دیا گیا اس کے علاوہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے باھمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا-