علامہ عارف واحدی کی علامہ افتخار حسین نقوی کی عیادت
اسلام آباد:شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل،رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے سچ چینل کے چیئر مین اور امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کی رھائشگاہ پر ان سے ملاقات کی-انکی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کے لئیے دعا کرائی-
یاد رھے کہ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب چند دنوں سے علیل ھیں انکو دل کی تکلیف ھوئی ابتدا میں ھسپتال میں ایڈمٹ رھے اب وہ ھسپتال سے گھر شفٹ ھو گئے ان کا علاج جاری ھے تمام اھل ایمان سے انکے لئے دعا کی درخواست ھے اللہ تعالی اپنے لطف و کرم سے انکو شفائ کامل عاجل عطا فرمائے اور طول عمر عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین بحق رحمۃ للعالمین و آلہ الطیبین الطاھرین-