تازه خبریں

علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت , سیکورٹی ادارے کراچی کی عوام بالخصوص ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا سیکورٹی ادارے کراچی کی عوام باالخصوص ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں ۔قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے آج تک اس ملک میں انتہا پسندوں ،فرقہ وارنہ دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سنجیدہ اندازمیں عملی اقدامات نہیں کئے جس کے باعث آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جب تک حکمران اپنی پالیسیوں کو حقائق کی روشنی میں طے نہیں کریں گے اور جب تک انتہا پسندی، انصاف، عدل ، اور جرم وسزا کے حوالے سے اپنے خودساختہ معیار اور پیمانے مقرر کرتے رہیں گے تب تک پاکستان ایسے المناک اور افسوس ناک واقعات سے دوچار ہوتا رہے گا۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کراچی کے واقعہ کو کسی ایک تناظر یا عمومی دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھنے کی بجائے تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کریں اور ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو بھی سامنے رکھ کر تحقیقات کریں۔
علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکے تختہ دار پر لٹکا ئے جائے۔ انہوں نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اورمرحوم کے لئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔