جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر برادر عبداللہ رضا نے کہا ہے کہ آئے روز ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم صاحب یہ بیان دیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ملکی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے اور حکومتی ارکان بیان بازی کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں کر رہے۔ سانحہ عاشورہ کے بعد سے پورے ملک میں تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن آج تک حکومت نے کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینئیر نائب صدر برادر عبداللہ رضا نے علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت گذشتہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے منظر عام پر لاتی اور ان کو فوری سزائیں دی جاتیں تو دہشت گردی کے ان واقعات پر قابو پایا جاسکتا تھا۔ جے ایس او کے مرکزی سینیئر نائب صدر نے کہا کہ کل کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ حکومتی ارکان کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے،دہشت گردی کا یہ واقعہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے، ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فی الفور قابو پایا جائے،اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب عوام اپنے ان نمائندوں کو جنہیں وہ ووٹ کی طاقت سے بر سراقتدار لائے تھے انہی نمائندوں کو سڑکوں پر گھسیٹتے ہوئے نظر آئیں گے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت