علماءو ذاکرین کانفرنس 26جولائی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی
کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء و ذاکرین شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل
کانفرنس عوامی شہری و مذہبی حقوق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
اسلام آباد 25 جولائی 2022( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام “علماء و ذاکرین کانفرنس” آج جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے جید علماءکرام و ذاکرین عظام شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے تمام انتظامات کے حوالے سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں عوامی شہری و مذہبی حقوق کی جدوجہد، امن و امان کے قیام اور اتحاد امت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد کے حوالے سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس ملک بھر میں اتحاد و وحدت کا ذریعہ ثابت ہو گی جس سے قوم و ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ عوام کی شہری و مذہبی حقوق کے حصول میں بھی کانفرنس ممد و معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے علمائ و ذاکرین کانفرنس کو قومی مسائل کے حل کے لیے سنگ میل بھی قرار دیا۔