علماءِ تشیع و اقدارِ تشیع کے خلاف زبان درازی کرنے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی ذمہ داران کو آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ اپنی زبان درازی کو لگام دیں، ورنہ حالات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔
حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی

اسلامی تحریک گلگت بلتستان ضلع نگر کے تحت ضمنی الیکشن حلقہ 4 نگر کی انتخابی محم کے سلسلے میں پہلا عوامی اجتماع شین بر چھلت نگر میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں علمائے کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،مجلس وحدت ملسلمین و نون لیگ ضلع نگر کے ذمہ داران کے علاوہ 3 ہزار کے کریب کارکنان نے شرکت کی۔
اجتماع سے سیکٹری جنرل اسلامی تحریک جی۔بی علامہ شیخ مرزا علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک اور اس کی قیادت نے ہمیشہ اقدار اور اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، ہم پر فرقہ واریت کاالزام لگانے والے سن لیں کہ میری جماعت اور میرے قائد کا کردار ہمیشہ اتحاد امت اور احترام امت و انسانیت رہا ہے۔ پیپلز پارٹی جی۔بی کے صوبائی ذمہ داران نے علماء اور دینی اقدار و قوانین پر زبان درازی کر کے دراصل اپنا ایجینڈا واضح کر دیا ہے۔ میں خبر دار کرتا ہوں پی پی کے ان ذمہ داران کو جو دینی اقدار اور علماء کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں ان کو، اپنی زبانوں کو لگام دو ورنہ حالات کی ذمہ داری خود ان پر ہوگی۔ جی بی میں اپنی شکست کی ذمہ داری ہمارے اوپر ڈال رہے ہیں مگر وفاق میں اپنی ناکامی کس کے اوپر ڈالینگے۔ میں گلگت حلقہ 1 اور 2 میں اسلامی تحریک کے کارکنان کو آگاہ کرتا ہوں کہ وہ اگلے انتخابات کی تیاری شروع کردیں ـ ہم احسان فراموشوں کو سبق سکھانا جانتے ہیں ـ
اجتماع سے سینئر نائب صدر اسلامی تحریک و سابق صوبائی وزیر دیدار علی، صدر گلگت ڈویژن علامہ شیخ منیر منوری، صدر ضلع نگر علامہ شیخ اقبال توسلی، رہنماء ضلع نگر شیخ فدا حسین امامی، ممبر سیاسی سیل محمد علی قائد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انتخابی مھم کے سلسلے میں اگلا اجتماع پھکر نگر میں منعقد ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here