علماء و ذاکرین باہمی رابطے کو مضبوط کریں قائد ملت جعفریہ پاکستان پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا کراچی میں منعقدہ عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب
کراچی جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس بسلسلہ چہلم مولانا محمد حسن فخر الدینؒ سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا مرحوم شیخ محمد حسن فخر الدین کی علمی خدمات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے علماء و ذاکرین کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ علماء و ذاکرین اپنے کرادر و عمل کی روشنی سے علماء و ذاکرین کی عظمت کو اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ عظمت علماء و ذاکرین کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے علماءو ذاکرین باہمی ہم بستسگی کو مضبوط کریں آپسی اختلافات باہمی گفتگو سے حل کریں تاکہ اس کے اچھے اثرات عوام پر مرتب ہوں اس وقت حالات انہتائی مخدوش ہیں ضروری ہے کہ نوجوانوں اور عوام میں موجود فکری انتشار کو ختم کرنے کے لئے ان کی تربیت کی جائے ملی حوالے سے جو مسائل و مشکلات درپیش ہیں اس میں بھی علماء و ذاکرین کا کرادر بہت اہم ہےاب سرکاری اہلکاروں کے زریعہ تشیع کے کردار اور تشیع کی شہری آزادیاں سلب کرنے کی جو کوششیں ہورہی ہیں ان سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے علماء و ذاکرین مل کر جدوجہد کریں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے علماء و ذاکرین کو باہمی اتحاد مزید مضبوط کرنے پر زور دیا قومی معاملات میں مزید سنجیدگی اور ان کو سمجھنے لئے گہرائی سے معاملہ فہمی پر زور دیا