جعفریہ پریس- جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علی اکبر کمیلی کی شھادت پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعلی سطحی وفد نے علامہ عباس کمیلی سے ملاقات اور تعزیت کی- شیعہ علماء کونسل سندھ کے تعزیتی وفد میں ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی اورکراچی سٹی کے صدرعلامہ جعفر سبحانی سمیت دیگر علماء کرام و سینئر تنظیمی افراد شامل تھے – اس موقع پر وفد نے ذاکراہلبیت علی اکبر کمیلی کی شھادت پراہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے دلی رنج وغم کا اظہارکیا اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام پہنچایا –