جعفریہ پریس – علی پور میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار کاظم علی حیدری مرحوم کے چہلم مناسبت سے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ایس او، جعفریہ یوتھ  اورشیعہ علماء کونسل کے سمیت علماء کرام اور ہزاروں مومنین نے شرکت کی – اجتماع سے مقامی علماء کرام ، ڈاکٹر عقیل الرحمان پیر زادہ ، علامہ محمدرمضان توقیراورعلامہ مظہر عباس علوی  نے خطاب کیا  جبکہ خصوصی خطاب قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا-
قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں فرمایا قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ممکن ہے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے سے ہی بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے قیام امن کیلئے مذاکراتی عمل کو آئین کے دائرے میں رکھنا ہوگا ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے چند سازشی عناصر فرقہ واریت کی آڑ میں مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں باہمی رواداری اور اتحاد ویکجہتی کو مضبوط بنا کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا سردار کاظم علی حیدری جیسے لوگ قومی اثاثہ اور امن وسلامتی کی ضمانت ہوتے ہیں ایسے کردار کو زندہ رکھنا ہر محبِ وطن شہری کی ذمہ داری ہے- ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر مرکزی نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے اور بعض قوتیں اپنی منفی سوچ اور تخریبی کردار کے ذریعہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کردار ادا کررہی ہیں پوری قوم کو یکجا ہوکر ایسی ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ریاستی اداروں کو محب وطن اور وطن دشمنوں کے درمیان حدِ فاصل قائم کرنا ہوگی -حضرت آیت اللہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ تھر کے قحط زدہ علاقہ میں حکومت اور خیراتی اداروں کو متاثرہ انسانوں کی امدادی کاروائیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طرف سے متاثرہ خاندانو ں کی امداد کیلئے ضروری سامان کے ساتھ امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو مسلسل تھر کے علاقہ میں متاثرین کو امداد پہنچا رہی ہیں اور وہ براہ راست امداد ی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں –
شیعہ علماء کونسل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدور علامہ مظہر عباس علوی اور علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم کاظم علی حیدری کی قومی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں سرگرم عمل منفی سوچ کی حامل قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتبِ فکرکے علماء اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کو قوم کی درست سمت کی طرف رہنمائی کرنا ہوگی-
اس موقع پرچہلم کے اجتماع میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف مکتبہ فکر کے راہنماؤ ں نے مرحوم سردار کاظم علی حیدری کی امن و یکجہتی کے قیام کی جدوجہد اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اجتماع سے ڈسٹرکٹ علماء امن کونسل مظفرگڑھ کے چیئرمین ڈاکٹر عقیل الرحمان پیرزادہ، صوبائی جنرل سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب علامہ شفیق الرحمان آزاد، جمعیت اہلحدیث کے راہنماقاری عبدالغنی ثاقب، جمعیت علماء پاکستان کے راہنما پروفیسر محمد شفیع خان ، ایم کیوایم کے ضلعی راہنما غلام علی بخاری، شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کے صدر علامہ سجاد حسین قمی ،ضلعی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل سید اختر حسین بخاری، جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری تقی حید ر جوادی ، جماعت اہلسنت کے راہنما غوث بخش فریدی کے علاوہ علامہ نجم الحسنین خان ، علامہ توصیف کمیلی ،علامہ منور حسین نقوی ، علامہ تنویر الکاظم ، علامہ مومن حسین قمی، علامہ محمد باقر گھلو،علامہ احسان اتحادی ، پروفیسر خادم لغاری ، مولانا صابر حسین طاہر ، زاہد حسین زیدی ، رانا محمد حسین ، وسیم عباس خان اور دیدار علی زیدی نے بھی خطاب کیا چہلم کے اجتماع میں سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی ، سابق ایم پی اے سردار رسول بخش خان جتوئی ، سید اجمل المرتضےٰ ایڈووکیٹ، ملک محمد علی گھلو ، آغا حسن کاظمی ، خادم حسین گھاگھری ، حیدر علی انقلابی صوبائی آرگنائزر JSOپنجاب اور دیگر متعدد سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم راہنما کے صاحبزادگان سردار حیدر علی خان ، سردار کامران علی خان کی دستار بندی بھی کی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here