علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے، علامہ عارف واحدی
قابض بھارتی افواج کے ظلم تمام عمر برداشت کئے مگر کشمیر کاذ پر سمجھوتہ نہ کیا، تعزیتی پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد02ستمبر2021ء(جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان نے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی کی ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے بھی ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کےلئے وقف کردی تھی، ان پر بھارتی قابض افواج نے بے شمار ظلم ڈھائے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کشمیری لیڈر علی گیلانی کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حریت رہنما کی جموںو کشمیر کی آزادی کیلئے پُر خلوص جد وجہد و خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سید علی گیلانی مرحوم کے بلندی درجات کےلئے دعا کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات