تازه خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی جی۔بی کے حقوق کی ترجمان ہے۔ گلگت بلتستان کے بغیر اقتصادی راہداری نہیں بن سکتی۔ شیخ مرزا علی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنماء حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی پر بچگانہ الزامات لگا کر مقدمات درج کر کے حکومت اپنے لئیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، ایکشن کمیٹی کو دونوں مسالک کی مرکزی مساجد کی حمایت بھی حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق راہداری منصوبے کی کامیابی کے لئیے وسائل خرچ کر رہا ہے اور ہونا بھی یہی چاہیے کیونکہ دشمن کی نظریں اس منصوبے پر لگی ہوئی ہیں مگر ایک مقام پر اکروفاق اور صوبے اپنے آپ کو بند گلی میں محسوس کرتے ہیں اور وہ بند گلی گلگت بلتستان ہے جس کے بغیر نہ اقتصادی راہداری بن سکتی ہے اور نہ ہی پاک چین دوستی کی کوئی نشانی باقی رہ سکتی ہے، لہٰذا ہم امید رکھتے ہیں کہ سی۔پیک کانفرنس میں اس منصوبے کی کامیابی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس حوالے سے سب سے اہم گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کا مسئلہ ہے جو کہ سی۔پیک کے لئیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
جس خطے کی نہ قومی اسمبلی اور نہ سینیٹ میں نمائندگی ہو اور نہ جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتا ہو وہاں سی۔پیک کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے جس کے لئیے جی۔بی کو آئین پاکستان کا حصہ بنانا ضروری ہے، اگر ان حقائق کو نظر انداز کیا گیا تو یہ جی۔بی ہی نہیں پاکستان کے عوام کے ساتھ بھی سنگین مذاق ہوگا کیونکہ اس وقت جی۔بی کی آئینی حیثیت کا تعین استحکام پاکستان کی بنیادی شرط ہے