عیدمیلا د النبی ﷺ شایان شان طور پر منانے کی تیاریاں
جشن ولادت رسالت مآب ﷺ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریا ں عروج پرہیں ۔ملک بھر میں مساجد ،نجی و سرکاری عمارتیں ۔بازارسڑکیں گلیاں برقی قمقموں سے جگمگانے لگی ہیں ۔چار سُو عشق و محبت ِرسول ﷺکے ترانے بلند ہو رہے ہیں ۔بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے موقع پرملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے۔مساجد و امام بارگاہوں میں خصوصی تقریبات میں علماء کرام حضور سرور کائنات ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔جبکہ ٹیلیوژن اور ریڈیو نعتیں اور سیرت کےپروگرام نشر کریں گے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق پاکستان بھر میں ۱۲ سے ا۷ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے منایاجائیگا