تازه خبریں

عید غدیر و تاجپوشی مولای امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا تھا

22ستمبر
عید غدیر و تاجپوشی مولای امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا تھا
جس كا آغاز برادر علی محمد مهدوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور ان کے بعد برادر محمد آصف خان، برادر سید رضا عباس، برادر انتظار حسن، برادر ذاكر حسين نے بہت ہی خوبصورت انداز میں منقبتیں پڑھیں پھر قم سے آئے مھمان گرامی مسئول شعبہ خدمت زائرین آقای ناصر عباس انقلابی نے مختصر وقت میں لیکن جامع انداز میں امور قیادت پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے بعد مھمان گرامی حجة الاسلام و المسلمین آقای اظہر حسین زیدی صاحب مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی قم المقدس نے خطاب شروع کیا اور شروع میں تشکل کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے حوصله افزائی فرمائی اور علمی انداز میں غدير كی نقشه كشی كرتے ھوئے طلاب کو مستفيد فرمایا اور آخر میں مسئول تشکل برادر سید علی جعفر شمسی نے قم سے آئے مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا برادران كے درمیان قرعہ کشی بھی کی گئی اور اس تمام پروگرام کو برادر علی عباس بھٹی اور علی عمران شیرازی نے تصویروں میں محفوظ کیا اور نظامت کے فرائض برادر حافظ غلام کبریا خان نے انجام دیے۔