حماس نے فلسطینی نامہ نگاروں سے یک جہتی کے عالمی دن پر ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے دوران صحافیوں اور نامہ نگاروں کا وحشیانہ قتل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نامہ نگاروں کے قتل سے حقیقت کو چھپانے کے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی ۔
حماس نےکہا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ کے دوران غزہ ميں فلسطینی عوام اور نامہ نگآروں کے خلاف جتنے بھی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے ان سب کے لئے غاصب حکومت کے ساتھ ہی امریکا بھی جواب دہ ہے جو اس حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگآروں کی حمایت میں موقف اور ان کے ساتھ یک جہتی کی قدردانی کرتے ہوئے سبھی عرب، اسلامی اور بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع سے اپیل کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کے جرائم برملا کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں اور فلسطین کے قانونی حق کا دفاع کرتے رہیں۔