امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی رقم کی کٹوتی کے فیصلے کے خلاف غزہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔
مظاہرین میں اقوام متحدہ میں کام کرنے والے سینکڑوں افراد بھی شامل تھے جو امداد کی کٹوتی کے امریکی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے۔امریکہ نے رواں ماہ فلسطین میں فلاحی منصوبوں کے لیے دی جانے والی امداد کا آدھا حصہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد میں سے اب صرف چھ کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی جبکہ چھعشاریہ پانچ کروڑ ڈالرز کی رقم روک لی گئی ہے۔