• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

غلام شہزاد آغا نے اسلامی تحریک پاکستان ( شیعہ علماء کونسل) میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کردیا

جعفریہ پریس- (اسکردو) بلتستان سے تعلق رکھنے والے  معروف قوم پرست راہنما اور امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 1 اسکردو، غلام شہزاد آغا نے اسلامی تحریک پاکستان ( شیعہ علماء کونسل) میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے مرکزی و صوبائی قائدین کی موجودگی میں شہزاد آغا نے کہا کہ وہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی اقدامات کو سراہتے ہیں اور انشاء اللہ اسلامی تحریک کے ٹکٹ پر انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر اور کامیابی کے بعد گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے وہ اپنا بھر پور کردار اداء کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی سب سے زیادہ تجربہ کار اور بڑی سیاسی جماعت ہے اور قومی حقوق کے حصول کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے وہ گلگت بلتستان کے محکوم عوام کے حقوق کیلئے بھی جدوجہد کرینگے۔ پریس کانفرس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ آغا عباس رضوی صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی بھی موجود تھے