جعفریہ پریس جھنگ ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے۴ مارچ ۲۰۱۵ بروز بدھ جھنگ کے مختلف علاقوں : سیوا سادات ، گڑھ موڑ اور گڑھ مہاراج کے دورہ جات کئے ۔ سیوا سادات میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا میں شرکت کر کے فضائل و مصائب جناب سیدہ سلام اللہ علیھا بیان کئے اور تنظیمی نشستوں میں شرکت کر کے یونٹ سازی کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ غیبت کبریٰ کا دور بہت سخت ہے علماء حقہ سے متمسک رہنے میں ہی ہماری بقاء ہے کیونکہ کہ علماء انبیاو آئمہ علیھم السلام کے علم کے وارث ہیں ،اس وقت پاکستان میں نمائندہ ولایت فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملت تشیع کی ترقی کے لئے کوشاں رہنا ہے۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کا مقصد ملی پلیٹ فارم پر قوم کی ہونہار طالبات کو جمع کرنا اور مشن زینبیہؑ کا حصہ بنانا ہے۔اپنے دورہ جھنگ میں مرکزی آرگنائزر نے خواہر عندلیب زھراء کو جھنگ ڈویژن کی آرگنائزر نامزد کردیا۔خواہر عندلیب ماسٹرز کی طالبہ علم ہیں اور دینی حوالے سے علاقہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات