تازه خبریں

فخر ملت سردار کاظم علی حیدری کی رسم قل میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینیئر نائب صدر اور فخر ملت سردار کاظم علی حیدری کی رسم قل علی پور میں ادا کی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے ذکر مصائب محمد (ص) و آل محمد (ع) بیان کئے اور مرحوم کی ملی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہر عباس علوی صوبائی  نے بھی خطاب کیا ۔  رسم قل میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مرحوم کے فرزندان کی دستار بندی بھی کی گئی۔  قائد ملت جعفریہ نے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینیئر نائب صدرمرحوم سردار کاظم علی حیدری کی قبر پر فاتحہ اور اہل خانہ سے تعزیت کی-