فلسطینی عوام نے گھناؤنے مظالم اورنسل کشی پر صبرو استقامت کیساتھ انسانیت کو بیدار کردیا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
امید ہے 1کروڑ کے لگ بھگ افواج کی بنا پرجابر سامراج کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں عملی کردارادا کیا جائیگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی /اسلام آباد27 اکتوبر2023ء (جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں فلسطینیوں نے گھنائونے مظالم، قتل عام اور نسل کشی پر صبر و استقامت سے انسانیت کے ضمیر کو بیدار کردیا،اسی جذبے کے تحت و ہ اپنی سرزمین سے دربدری کے سامراجی صہیونی مذموم منصوبوں کو بھی خاک میں ملادینگے، امید ہے عرب لیگ، او آئی سی اور 40ملکوں کی افواج کی بناپر سب سے افضل عمل جابر سامراج کے سامنے کلمہ حق کہہ دیا ہوگااور قتل عام بند کر دایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہاہر انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے نام اپنے پیغام میں ان سے بھرپور اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ فلسطینی عوام کا گھنائونے مظالم، قتل عام اورنسل کشی پر صبر و استقامت اور جرات مندی و جوانمردی کا مظاہرہ کی لائق تحسین و قدر دانی اس نے انسانیت کو بیدارکردیا، اسی جذبے کے تحت فلسطینی عوام اپنی سرزمین سے بدر کرنے اور جبری انخلاء کے سالہاسال سے بنائے جانیوالے سامراجی صہیونی گھنائونے منصوبے کو بھی خاک میں ملادینگے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ، او آئی سی کے57ممالک کے ساتھ 40 ممالک کے دیگر اتحادی افواج قریباً 1کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہیں جن کی بنا پرجابر سامراج کے سامنے جرات مندانہ انداز میں کلمہ حق کہہ دیا گیا ہوگا جس سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور تباہی و بربادی رک سکے گی۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات