تازه خبریں

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے مظالم جاری ہیں

فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے مظالم جاری ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نےتلاشی اور چھاپوں کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران مزید چھ فلسطینیوں کوشہیداورانیس کو زخمی کردیا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقوں نابلوس اور رم اللہ کے قریب نبی صالح نامی قصبے میں اسرائیلی فوجیوں نےنہتے شہریوں پر مظالم ڈھائے۔فلسطینی صدر کے ترجمان نے اسرائیل کے عسکری آپریشنز کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی کارروائیوں کے خطرناک اور تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔