شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے فیروز پورہ دھماکے کے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر انہوں نے دھشتگردوں اور ان کے چھپے ہوئے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا