تازه خبریں

فیصل آباد کے غیور مومنین کا جوش و جذبے کی ایک نئی داستان رقم

فیصل آباد کے غیور مومنین نے جوش و جذبے اور ولولے کی ایک نئی داستان رقم کی ،اپنی قیادت کے ساتھ وابستگی اور وارفتگی کی ایک مثال قائم کی ۔ شیعہ علما کونسل کی طرف سے ڈویژنل شھدا کانفرنس جب فرزند زھرا قائد ملت علامہ ساجد نقوی تشریف لائے تو قائد کے پروانوں نے جس والہانہ انداز میں دیوانہ وار اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا اور جس محبت اور جذبے کا اظہار کیا یہی بیدار قوم کا طرہ امتیاز ھوتا ھے اور جو ملت اپنی قیادت سے اس طرح وابستہ ھوتی ھے وہ قوم ھمیشہ سربلند اور با عظمت ھوتی ھے۔قائد نے اپنے خطاب میں شھدا کو خراج تحسین پسش کرتے ھوئے فرمایا کہ جو ملت شھادت کو باعث سعادت سمجھتی ھے وہ کسی میدان میں شکست نہیں کھاتی،انھوں نے فرمایا کہ میں اتحاد بین المسلمین کے لیے فعالیت کرنے کو اس ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کی ضمانت سمجھتا ھوں اس کو الٓہی فریضہ اور قرآنی حکم سمجھتا ھوں۔مجھے اللہ کے علاوہ کسی سھارے کی ضرورت نہیں ھے جو شخص یاعلی مدد کہتا ھے اسے کسی اور سہارے کی ضرورت نہیں ھوتی۔۔۔۔۔قائد محترم سے پہلے شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ علامہ ساجد نقوی اس ملک و ملت کے لیے ایک نعمت ھیں ورنہ دشمن اس ملک کو تباہ کرنے پر تلا ھوا تھا انھوں نے تکفیری سوچ رکھنے والوں کا حکمت عملی اور دانشمندی سے مقابلہ کیا تشیع کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنایا آپ کا دشمن جو چاھتا تھا کہ شیعہ کو دیوار کے ساتھ لگا دے اس کام کے لیے اس نے ھر حربہ استعمال کیا مگر آج آپ کے قومی پلیٹ فارم شیعہ علما کونسل اور پرعزم قیادت کی حکمت عملی سے ھم امت اسلامی کے وسط میں کھڑے ھیں اور ھمارا تکفیری دشمن گندگی کے ڈھیر پر کھڑا ھے ۔آپ کے نجس دشمن سے یہ بہت بڑا انتقام ھے کہ وہ امت کے کسی اتحاد کے فورم میں موجود نہیں ھے ،دیوبندی ھوں یا بریلوی،اھل حدیث ھوں یا کوئی ،جہاں ھم ھوں گے قائد کے پروانے ھونگے وھاں تکفیری نجاست نہیں آ سکتی ھم نے ان کو امت کی صفوں سے نکال باھر کیا ھے ۔