آپ کی توجہ انتہائی اہم اور حساس عوامی مسئلہ کی جانب جو کہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی ،قانونی ،بنیادی شہری حق سے متعلق ہے مبذول کرانا مقصود ہے گزشتہ محرم الحرام 2015میں نیشنل ایکشن پلان کا رخ اصل اہداف کی بجائے پنجاب و خیبرپختونخواہ میں عزاداری امام حسین ؑ اور تبلیغی مجالس کی طرف کردیا گیامجالس عزا کی بندش کے لئے عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کا اندراج کیا گیا جس کے بارے میں وفاقی ،صوبائی حتیٰ کی ضلعی سطح پر بھی ذمہ داران کو بنیادی حقوق سے متصادم عمل کیطرف رابطوں ،خطوط،پریس کانفرنسزخطابات کے زریعے تسلسل کے ساتھ متوجہ کرتے آئے ہیں تاہم کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی ، اضطراب و مایوسی پائی جاتی ہے ساتھ ہی نیشنل ایکشن پلان سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے صدیوں سے جاری مذہبی رسومات پر پابندیوں کی وجہ سے عوام میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے محرم الحرام2016کی آمد ہے ہم نے ہمیشہ مسائل افہام و تفہیم اور توجہ دلاؤسے حل کرنے کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ امن و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے کردار ادا کیا ہے درخواست ہے کہ عوام کے بنیادی شہری و مذہبی حقوق کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں تمام ایف آئی آرز واپس لی جائیں اور بے جا قدغنوں کے سلسلے کو روکا جائے
#presidentpakistan
#mamnoonhussain
#pakistanigovt
#allamasajidalinaqvi