جعفریہ پریس ۔ نمایندہ ولی فقیہ وقائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے ولی امرمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای سے تہران ہاسپیٹل میں خصوصی ملاقات اور عیادت کی۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج ٩ ستمبر بروز بدھ صبح کو نمایندہ ولی فقیہ وقائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے ولی امرمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای سے تہران ہاسپیٹل میں ملاقات اورعیادت کی اس موقع پر قائدملت جعفریہ پاکستان نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر اظہارخرسندی کرتے ہوئے آپ کی صحت وسلامتی اور جلد شفایابی کی دعاکی۔