قائدملت جعفریہ پاکستان کی برادر اسلامی ممالک میں زلزلہ کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار
ترکیہ اور شام کی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،علامہ سید ساجد علی نقوی کا ترکیہ و شامی عوام کے نام پیغام
اسلام آباد 07 فروری 2023ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی قدرتی آفت او راس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔
برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز آنیوالے شدید ترین زلزلہ سے ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ممالک بالخصوص اعوام ،متاثرہ خاندانوں اور حکومتوں سے اظہار تعزیت کیاہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجید ہ اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے ۔ انہوںنے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت