تازه خبریں

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے آج سی ایم ایچ پشاور میں پارا چنار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور ( جعفریہ پریس ) قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے آج سی ایم ایچ پشاور میں پارا چنار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور اُن کے علاج معالجے کیلئے معاونت کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز سے آئے ہوئے وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر ، مرکزی سیاسی سیل کے ممبر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ اور ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر کے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور کا دور کیا اور پارا چنار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ہسپتال میں موجود طوری بنگش قبائل کے مرکزی صدر حاجی گلاب حسین طوری ، علمدار کربلا کے صوبیدار عاشق حسین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کی دُعا کی اور اس ابتلاء کے دور میں صبر و استحکام اور ہمت و حوصلہ بلند رکھنے کی اپیل کی جبکہ زخمیوں کی جوانمردی اور ہمت و حوصلے کو سراہتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی دہشت و بربریت سے محب الوطن اور عالم اسلام کے شیدائیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دہشت گردوں کا پاک سر زمیں سے قلع قمع کر کے اہل ایمان وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے زخمیوں کی معاونت بھی کی۔

مزید تصاویر کے لئے کلک کریں