جعفریہ پریس- قم المقدسہ دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے کامیاب آپریشن پر شکرانہ نشست کا انعقاد کیا گیا- جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتتام قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے کامیاب آپریشن پر شکرانہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علما و طلبا نے شرکت کی – اس موقع پر مولانا مختار حسین رحیمی نے کہا کہ آج قائد انقلاب اسلامی کی دنیا بھرمیں انسانیت اور بلا تفریق امت اسلامی کی خدمات کی وجہ سےخاص مقبولیت ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے مستضعفین آپ کو اپنی دلوں کی دھﮍکن محسوس کرتے ہیں – گذشتہ دنوں عاشقان رہبریت نے جب آپ کی آپریشن کا سنا تو دل مضطرب ہوئے اور پوری دنیائے اسلام میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی، اسی اضطرابی کیفیت میں جلد ہی خوشخبری ملی کہ آپ کا آپریشن کا میاب رہا – ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آپ پہلے کی طرح ہشاش بشاش ہیں اور اس وقت ہاسپیٹل میں چل پھر رہے ہیں جس پر خدا کی اس خاص عنایت پر ہم سب خدا کے حضور سر بسجود ہیں – اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی کی جلد شفاکاملہ اور صحت یابی، ملکی استحکام اور سلامتی سمیت حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے بارے میں تمام طلباء و فضلا ء کرام نے مل کر آیہ شریفہ امن یجیب۔۔۔ کی تلاوت کےساتھ خصوصی دعا کی ۔