جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے شکار پور میں ہونے والے عظیم سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انکا کہنا ہے کہ امام بارگاہ کربلاء معلٰی لکھی در میں اس وقت حملہ کرنا جب نمازی حالت نماز میں تھے، اس بات کی علامت ہے کہ دور حاضر کے یزید کا کوئی دین، کوئی مذہب نہیں، خود کو مسلمان کہنے والے یہ دہشت گرد اس وقت اسلام کے چہرے پہ بدنما داغ کی مانند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست نے فیصل آباد سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ظلم و بربریت کے اس سلسلے کو روکے، ورنہ حکومت کے حق میں نتائج اچھے ثابت نہیں ہونگے، ہم پرامن قوم ہیں اور ہر ظلم کے بعد ہمیشہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں، ملت تشیع کے صبر کو مزید مت آزمایا جائے۔ قائد ملت جعفریہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر میں تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پروردگار شھداء شکارپور کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین یا رب العالمین)
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات