جعفریہ پریس- نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی تہران میں منعقدہ بین الاقوامی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے – جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے اراکین پر مشتمل وفد کے ہمراہ حضرت آیت اللہ سید ریاض الحکیم سے ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف مذہبی امور سمیت پاکستان اور عراق کی صورتحال پرگفتگو ہوئی- قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ہمراہ وفد میں حجت الاسلام مولانا مظہر حسین حسینی ، حجت الاسلام مولانا زوار حسین علوی، حجت السلام مولانا غلام اکبر حیدری ، حجت الاسلام مولانا ناصر زیدی ، حجت الاسلام آغا حیدرعلی مہدوی ، حجت الاسلام مولانا امان اللہ جعفری ، حجت الاسلام مولانا ریاض حسین پتافی، حجت الاسلام مولانا طاہر علی جان ،حجت الاسلام مولانا بشارت حسین زاہدی ،مولانا کاظم رضا اور آغا مختارحسین رحیمی شامل تھے-
واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ سید ریاض الحکیم مرجع عالیقدر حضرت حضرت آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم کے فرزند اور ان کے تام الاختیار وکیل مطلق ہیں