قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مانسہرہ کے قریب میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرایم آئی 17کے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیاجس میں 5میجر سمیت 12افراد کی شہادت ہوئی ۔ علاوہ ازیں علامہ عارف حسین واحدی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینی کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتا ہے اور بھارت بھی ایل او سی سیز فائر معاہدے 2003کی پاسداری کرئے ۔اگر بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر کمر بستہ اور جنگی جنون میں مبتلا ہو ا تو ہماری فوجیں بھی کسی بھی جارحیت اور خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستانی قوم بھی اپنے ملک کی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو نگے اور ملک کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی ورکنگ بانڈری پر بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے سانحہ مانسہرہیلی کاپٹر حادثہ اور ورکنگ بانڈری کے شہدا، کی درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل عطا فرمائی جانے کیلئے دعا فرمائی ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات