• مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس
  • اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات علمی حلقوں میں خلا مشکل سے پُر ہوگا علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پرشیعہ علماء کونسل کی ملک بھرمیں یوم القدس کی ریلیاں

جعفریہ پریس- ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کے حکم پر وفاقی دارالحکومت ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں ،قصبوں، دیہاتوں اور ٹاؤنز میں یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ماہ مقدس کا بھی پاس نہ رکھا اور ظلم کی انتہاء کردی، فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں بھی امن وامان کی صورتحال ابتر،اتحاد کی طاقت سے ملک کو تمام بحرانوں سے پاک کیا جاسکتا ہے- جعفریہ پریس  کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی مرکزی میلوڈی تا آبپارہ چوک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی۔ اس موقع پرنائب صدر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، سربراہ تحریک اسلام پاکستان مولانا حیدر علوی ،شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے صدرملک تنویر حیدر، راولپنڈی کے صدر مولانا غلام قاسم جعفری، مولانا فرحت عباس جوادی،سید محمد علی واسطی،مولانا نذر عباس شیرازی، مولانا، سید عقیل کاظمی، تطہیر عالم رضوی، سکندر عباس گیلانی، زاہد اخونزاد اور سید محمود نقوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل تھے ابھی وہ بھی حل نہ ہوپائے کہ استعمار نے شام ، افغانستان ، عراق ،بحرین اور برما میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانہ شروع کردی جس طرح شام و عراق میں مقدسات کو نشانہ بنایا گیا اور بے حرمتی کی گئی یہ اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے اور امہ کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب اسلامی دنیا کو سوچنا ہوگا کہ آخر کون سی کالی بھیڑیں مسلمانوں میں موجود ہیں جو استعمار کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ القدس تمام مظلوموں سے حمایت کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں اسرائیلی ظلم و بربریت کی انتہاء ہوچکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے پہلے کی طرح اب بھی دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ، افسوس او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور مسلم ممالک کی اکثریت نے بھی ہونٹ سی لئے ہیں جو کہ مقام افسوس و باعث تشویش ہے ، ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر قبلہ اول کی آزادی، فلسطینی مظلوموں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل مہذب دنیا کے منہ پر ناپاک دھبہ ہے جسے مٹ جانا چاہیے ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی اندرونی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ پا کستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں چند گروہ کو استعمال کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ ریلی کے اختتام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قراردادیں بھی منظور جبکہ اسرائیلی پرچم نذر آتش کیاگیا۔