جعفریہ پریس- نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گذشتہ روزخوشاب اور منڈی بہاوالدین موجیاں والہ پہنچے اور جامعہ حیدریہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کیا جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی کلمات میں جامعہ حیدریہ کے پرنسیپل مولانا ملک عابد حسین صاحب نے قائد ملت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ایک طویل سفر کرتے ہوے خوشاب کے بعد موجیاں والہ پہنچے اورعلمی درسگاہ کے سالانہ پروگرام کو زینت بخشی اس موقع پر سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم دنیا کے معاملات میں ہر کسی کی تقلید کرتے ہیں لیکن دین کے معاملے میں مجتہدین کی مخالفت کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ میں نصیحت کرتا ہوں کہ حسن سلوک اور محبت کے ساتھ لوگوں کو دیں کی طرف راغب کیا جائے-
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ مجہے دو طرح کی مشکلات کا سامنا ہے،ایک یہ کہ کچھ لوگ شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرتے ہیں اور دوسرا یہ کہ تکفیری مسخ شدہ اسلام کو شیعت سے منسوب کرتے ہیں لیکن ہم ان شا اللہ اس سازش کو ناکام بنا دیں گے- وحدت امت کے لئے کوشش کرنا میرے منصب کا تقاضہ ہے، ہم نے اس اتحاد کے ذریعے تشیع کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اجتماع سے جامعہ حیدریہ کے پرنسیپل مولانا ملک عابد حسین صاحب،مہر فیاض عباس صاحب سمیت مختلف علماء کرام نے نے بھی خطب کیا-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے اپنے قیام کے دوران علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین کے مختلف وفود سے ملاقات اور گفتگو کی-