راولپنڈی /اسلام آباد 30مئی 2016ء ( قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی اور کامیاب آپریشن و صحت کاملہ کیلئے دعا کی ہے ۔وزیر اعظم کے خاندان کے نام بھجوائے گئے پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔ وزیر اعظم نوا ز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے ۔ اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر سر انجام دیں گے ۔