تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کی مرکزی القدس ریلی

پشاور ( ) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ نے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور سے نکلنے والی القدس ریلی میں بھر پور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ ریلی میں صوبائی و ضلعی عہداداران سمیت کارکنان شیعہ علماء کونسل نے بھر پور شرکت کی۔ صوبائی جنرل سیکریٹری کی ہداہت پر امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے جھنڈے سر عام بازار میں جلائے گئے ۔ریلی سے خطیب مرکزی شیعہ جامع مسجد علامہ ارشاد حسین خلیلی اور خطیب جامع مسجد عارف حسینی علامہ سید جمیل حسن نے مجمع سے خطاب کیا۔ صوبائی جنرل سیکریٹری نے مجمع کے سامنے القدس اور اس پر ہونے والے ناجائز قبضے کے خلاف قرارداد پیش کیں جس کی اللہ اکبر کے نعروں سے تائید کی گئی۔ ریلی میں زئماء قوم نے بھی پور شرکت کی جس میں محترم اختر شمیم ، محترم سید طاہر عباس ، محترم عباس علی کیانی ، محترم پرویز علی ، محترم سید شوکت شاہ ، محترم سلامت جعفری نے شرکت کی۔ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ہجت الااسلام علامہ ارشاد حسین خلیلی نے امت مسلمہ کے اتحاد اور انکے حق میں دعا کی۔