• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جیو نیوز کے معروف اینکر پرسن وسینئر صحافی حامد میر پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

 جعفریہ پریس – حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، حق و سچ کی آواز کو تشدد کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا،  قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں۔۔۔؟، اللہ تعالیٰ حامدمیر کو محفوظ رکھے ، مشکل گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہفتہ کی شام کراچی میں جیونیوز کے معروف اینکر پرسن و سینئر صحافی حامد میر پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں ؟ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حق و سچ کی آواز کو تشدد کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں محفوظ رکھے ۔
اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حامد میر پر ہونیوالے حملے کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے ہم آزادی صحافت پر حملے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحافی، وکلاء، ججز ، علماء سمیت کسی کی جان محفوظ نہیں۔سینئر صحافی اور جیو کے اینکر حامد میر کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔