5ستمبر 2017
لیہ
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی لیہ میں منعقدہ ذاکرین کے بڑے اجتماع سے خطاب اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک کا اہم مسئلہ زائرین کا مسئلہ ہے اور ابھی بھی لوگ بیٹھے ہیں ہمیں اطلاع ہے اور ہمارا نظام ایسا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کوئٰ واقعہ ہوتا ہے ہمیں اس کی اطلاع ہوجاتی ہے اور اس کے حل کے لئے کاروائی شروع کردی جاتی ہے زائرین کا مسئلہ سالوں سے موجود ہے بہت بڑا مسئلہ ہے ، یہ شہریوں کی تذلیل ہے توہین ہےمیں پاکستان کی ریاست سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے شہریوں کی یہ تذلیل کیوں ہورہی ہے ہم رابطوں کے زریعے مسئلے کوحل کررہے ہیں ہر کارواں ہم چلواتے ہیں اب تک جتنے کارواں مشکلات سے نکلے وہ ہمارے مسلسل رابطوں کی وجہ سے نکلے ہیں زائرین کواس بات کی خبر نہیں اب بھی جو زائرین بیٹھے ہیں ہمیں معلوم ہے اور ان کے لئے رابطے جاری ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں بھت سی مشکلات ہیں مسائل ہیں ابھامات ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس مسئلے کو ان تمام مسائل سے صاف کیا جائے میں جانتا ہوں یہ مسائل و مشکلا ت زائرین کی طرف سے نہیں ہیں کسی اور طرف سے ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور ہوسکتا ہے اس مسئلے کے لئے آپ لوگوں کو کہیں بلایا جائے یہ توہین برداشت نہیں کی جائے گی ریاست و حکومت کی طرف سے زائرین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی یہ سب انتہائی ناقابل برداشت بات ہے اور یہ اس مسئلے کے لئے ہم کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں یہ عوام مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی عوام انداز میں نکلے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری کے لئے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے یی ہمارا شہری حق ہے