تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تنظیم کے مرکزی وفد کی ملاقات

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے ضمنی انتخابات، مجوزہ علماء و ذاکرین کانفرنس، ملی یکجتی کونسل کے معاملات، پارہ چنار کشیدگی، شہید ذیشان حیدر آف پارہ چنار کا فاتحہ، گلگت بلتستان کا دورہ، عزاداری سید الشہداء پر ایف آئی آرز اور راجہ بازار عاشورہ کیس سمیت دیگر قومی ملی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔