• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع نوابشاہ  سندھ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا – تفصیلات  کے مطابق  20 مئی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان سکرنڈ پہنچے جہاں پر علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا پر تپاک اور شاندار اسقبال کیا، قائد ملت جعفریہ نے سکرنڈ میں مختلف علماء کرام و مومنین کے وفود سے ملاقاتیں کیں اورجعفريہ يوتھ سندھ  اجتماع سے خطاب کیا- سکرنڈ میں قیام کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نواب چانڈیو گاؤں پہنچے جہاں پر موجود علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا پر تپاک اور شاندار اسقبال کیا اس موقع پر قائد ملت نے علماء کرام و مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی بعد ازآں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نوابشاہ سٹی پہنچے جہاں پر علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا پر تپاک اور شاندار اسقبال کیا جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے امام بارگاہ امام علی رضا(ع) عظیم کالونی نوابشاہ میں منعقدہ جشن مولود کعبہ میں شرکت  اور ملکی حالات پر تفصیلی خطاب کیا جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حسینی امام بارگاہ  میں موجود علماء کرام و مومنین سے بھی خطاب کیا اور مختلف علماء کرام و مومنین سمیت تنظیمی کارکنان  سے ملاقات اور گفتگو کی اس موقع پرشیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدرعلامہ محمد باقر نجفی سمیت مختلف اضلاع کے صدور اور جید علماء کرام بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ہمراہ تھے-
جعفریہ پریس کے نمائندے کی  رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں قیام کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حیدرآباد روانہ ہوئے جہاں پر مختلف پروگرامزمیں شرکت بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کے مدرسے میں جائیں گے جہاں پر علماء و طلباء سے ملاقات سمیت مدرسہ کے پرنسپل مولانا رضا محمد سعیدی کی زوجہ کی فوتگی کے حوالے سے فاتحہ  خوانی کریں گے-