جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نواب شاہ سے سانگھڑ پہنچ گئے- شاہپور ضلع سانگھڑ پہچنے پرتنظیمی کارکنان اورعلماء کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب قائد کا شاندار و تاریخی استقبال کیا – جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق ضلع سانگھڑکے مومنین کی جانب سے مختلف مقامات پرقائد ملت جعفریہ پاکستان کے لئے استقبالیہ کمپزقائم کی گئی ہیں جہاں پہچنے پروالہانہ استقبال کیا جا رہا ہے- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شیعہ علماء کونسل ضلع سانگھڑ کی جانب سے ترتیب دئے گئے مختلف پروگرامزمیں شرکت ، رکن برڑا میں علامہ رمز علی حاذقی کی زیر سرپرستی قائم کی گئی دینی درسگاہ باب حیدر کی نئی عمارت کا افتتاح اوربیداری ملت کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے –